اداکارہ صبا قمر نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

Published On 18 September,2021 09:30 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ صبا قمر نے بھی لاہور میں کورونا ویکسین لگوالی، صبا قمر نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

روزنامہ دنیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن بہت ضروری ہے، کورونا ملک سے جانے کا نام نہیں لے رہا، ڈرنے کے بجائے ہمیں اپنی سکیورٹی لازمی کرنی ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ وہ ویکسین لگوانا اس لئے بھی ضروری سمجھتی ہیں کہ شوبز سے وابستہ شخصیات نے بہت زیادہ سفر کرنا ہوتا ہے، بہت سے لوگوں سے ملنا ہوتا ہے، ایک بڑی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ہوتا ہے، ویکسین جسم کو کورونا کے جان لیوہ اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
 

Advertisement