تفریح
خلاصہ
- کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار عمران عباس نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ان کی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ لیلی واسطی کی ان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی ممکن بنانے کیلئے مدد کی جائے۔
عمران عباس نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ لیلی واسطی اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ تک فون نمبر تبدیل ہونے کی وجہ سے رسائی حاصل نہیں کر پا رہی ہیں، برائے مہربانی! آپ سب لوگ انسٹاگرام اور لیلی واسطی کو ٹیگ کر کے انسٹاگرام سے اس معاملے کو حل کرنے کی اپیل کریں۔