آر ایس ایس کو طالبان جیسا کہنے پر جاوید اختر کیخلاف مقدمہ

آر ایس ایس کو طالبان جیسا کہنے پر جاوید اختر کیخلاف مقدمہ

 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق جاوید اختر کے خلاف ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو طالبان سے تشبیہ دینے پر ممبئی کے ایک وکیل سنتوش دوبے نے ایف آئی آر درج کرائی ہے جاوید اختر کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 500 (ہتک عزت پر سزا) کت تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جس طرح طالبان اسلامی ریاست چاہتے ہیں، اسی طرح یہاں ہندو ریاست چاہنے والے بھی ہیں، ان سب کا ذہن ایک جیسا ہے ، طالبان، آرایس ایس، بجرنگ دل یہ سب ایک جیسے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل آر ایس ایس کے سرگرم رہنما وویک چمپانکر کی جانب سے وکیل سنتوش دوبے کے ذریعے نغمہ نگار کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔