لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا دفاع کرنے میدان میں آگئے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137روپے79 پیسے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا، عوام کی جانب سے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹر صارف نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی۔
اس پوسٹ کو دیکھتے ہی پاکستانی اداکار شان شاہد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور وہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔
شان شاہد نے عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں کیونکہ عالمی سطح پر ان کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔