کنگنا نے بھارتی آزادی 'بھیک' قرار دے دی، شہری آگ بگولا

کنگنا نے بھارتی آزادی 'بھیک' قرار دے دی، شہری آگ بگولا

بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگنا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارت کو اصل آزادی 2014ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد ملی، ہمیں 1947ء میں ملنے والی آزادی ایک بھیک تھی۔ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے اس بیان کے بعد بھارتی آگ بگولا ہوگئے ہیں۔

نیشنل سٹوڈنٹ یونین آف انڈیا کے رہنماؤں نے اداکارہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے جنگ آزادی میں مرنے والوں کی توہین کی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کنگنا سے پدم شری ایوارڈ ایوارڈ واپس لیا جائے۔

دوسری جانب بی جے پی کے رہنما پراوین شانکر کپور نے کنگنا رناوت کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔