لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کی خوبرو اور معروف اداکارہ حرا مانی کے شوہر سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی نے شادی سے متعلق دلچسپ پیغام شیئر کر دیا۔
انسٹا گرام پر اداکار مانی نے متعدد تصاویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود ہیں، اس تصویر میں انہوں نے کالے رنگ کی عینک بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ اہلیہ کو گلے لگایا ہوا ہے۔
اداکارہ حرا مانی کے شوہر نے انسٹا گرام پر دلچسپ الفاظ لکھے جسے ہر کوئی پسند کرنے لگا ہے، انسٹا گرام پر مداحوں کی بڑی تعداد دلچسپ جواب لکھ رہی ہیں۔
اداکار مانی نے انسٹا گرام پر لکھا کہ میری آپ کو نصیحت ہے کہ شادی کریں، اگر آپ کو اچھی بیوی مل جاتی ہے تو آپ زندگی میں خوش رہیں گے لیکن اگر آپ کو ایک اچھی اہلیہ نہیں ملتی تو آپ فلاسفر بن جائیں گے۔
حرا مانی نے اس پر جواب میں ہنسنے والا ایموجی شیئر کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی نے 19 سال کی عمر میں اداکار سلمان ثاقب شیخ (مانی) سے شادی کی تھی۔ یہ شادی 18 اپریل 2008 کو ہوئی تھی۔ دونوں کے دو بیٹے ہیں، بڑا بیٹا مزمل 2009 میں پیدا ہوا تھا جبکہ دوسرا بیٹا 2014 میں پیدا ہوا تھا۔