کراچی:(دنیا نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایف آئی اے سندھ کے ترجمان کےمطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے ، خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخواست کی جائے گی ، ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں جبکہ خاتون کے ویزے ،امیگریشن ،اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ، خاتون نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر کے شہر دوحہ کیلئے سفر کیا تھا جبکہ ٹک ٹاکر نے بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کی تھی جبکہ ویڈیو میں خاتون کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہے ۔
ایف آئی اے سندھ کے ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے، حریم شاہ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے اور تحقیقات میں پاکستان کسٹمز ، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا تھا کہ مجھے کسی نے نہیں روکا نہ ہی روک سکتا ہے، پہلی مرتبہ پاکستان سے یو کے اتنا بڑا اماؤنٹ لے کر آرہی تھی، پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں۔
In this video, widely shared on social media and recorded recently after the Murree incident, Pakistan’s Ticktoker star Hareem Shah is shaming Pakistani authorities, esp federal investigation agency, for their incompetence to stop laundering of money she took to UK @FIA_Agency pic.twitter.com/8ji3M1YosK
— Naimat Khan (@NKMalazai) January 12, 2022
حریم نے اپنے فالوور سے یہ بھی کہا کہ آپ لوگ اماؤنٹ لاتے وقت خیال کیجیے گا کیونکہ پکڑ لیتے ہیں، مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا اور کہہ بھی نہیں سکتے، میں تو بہت آسان اور محفوظ طریقے سے پہنچ گئی۔