ایمبر ہرڈ کا چہرہ دنیا میں سب سے خوبصورت قرار

Published On 21 June,2022 10:05 am

نیویارک : (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کا چہرہ سائنسی طور پر دنیا میں سب سے خوبصورت چہرہ قرار پایا ہے۔

برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خوبصورتی کو ناپنے کے لیے یونانی فارمولے کا استعمال کیا اور اس کی مدد سے ایمبر ہرڈ کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑے اور چہرے کی پیمائش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پیمائش سے ثابت ہوا کہ ان کا چہرہ 91.85 فیصد یونانی فارمولے کے مطابق ہے۔

امریکی ماڈل کم کارڈیشین اس فارمولے کے تحت دنیا کے دوسرے خوبصورت ترین چہرے کی مالکن ہیں، یونائی فارمولے کے تحت ان کا تناسب 91.39 فیصد ہے۔
 

Advertisement