خیبرپختونخوا سے متعلق سوشل میڈیا پرگمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں: وزارت اطلاعات

خیبرپختونخوا سے متعلق سوشل میڈیا پرگمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں: وزارت اطلاعات

  اس مقصد کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصاویر، پرانی فوٹیج اور غیر متعلقہ ویڈیوز استعمال کی جا رہی ہیں۔

وزارت اطلاعات  کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بعض مواد میں فیکٹریوں میں آتش زدگی، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج اور شام میں پیش آنے والے واقعات کی ویڈیوز شامل ہیں، جنہیں مبینہ طور پر غلط سرخیوں اور کیپشنز کے ساتھ خیبرپختونخوا کے حالات سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں اس طرح کے مواد سے علاقے میں بدامنی اور افراتفری کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزارت اطلاعات  سے منسوب بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض افغان اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، سیاسی مفادات رکھنے والے اکاؤنٹس کے ساتھ مل کر اس بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اسے منظم اور مبینہ غیر ملکی سرپرستی میں چلائی جانے والی پروپیگنڈا مہم قرار دیا گیا ہے۔