تازہ ترین
  • بریکنگ :- اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں 50 پیسےکمی
  • بریکنگ :- اوپن مارکیٹ میں ڈالر 208 روپےپرپہنچ گیا
  • بریکنگ :- انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 46 پیسےاضافہ
  • بریکنگ :- انٹربینک میں ڈالر 207 روپے 94 پیسےپربند

منال خان پر امریکی سپر ماڈل کے ناشتے کی تصویر چوری کرنے کا الزم

Published On 22 June,2022 10:06 am

کراچی : (دنیا نیوز) اداکارہ منال خان پر امریکی سپر ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویرچوری کرنے کا الزام لگایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ منال خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر کی ناشتے کی تصویر چرا کر کے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لگا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ یہ ان کا ناشتہ ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ "تو کیا منال خود سے کچھ اسٹرابریز بھی نہیں خرید سکتیں؟"

ایک خاتون صارف کا کہنا تھا کہ "کیا منال سمجھتی ہیں کہ ہم کائیلی کو نہیں جانتے؟"۔