اداکار عمران عباس کی شہباز شریف کے بیان پر پیروڈی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 20 July,2022 09:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر پیروڈی ویڈیو بنائی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عمران عباس نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر پیروڈی ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے لکھا کہ ویڈیو کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں بلکہ صرف تفریح کے لیے بنائی گئی ہے۔

انسٹا گرام پر اُنہوں نے لکھا ہے کہ ویڈیو بالکل بھی سیاسی یا نفرت انگیز نہیں ہے اور نہ ہی کسی شخصیت یا سیاسی جماعت سے میری وابستگی یا ناپسندیدگی کی عکاسی کرتی ہے۔

کچھ عرصہ قبل شہباز شریف اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران پنجابی کا ایک مشہور محاورہ بھول گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی اس پریس کانفرنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اب اداکار نے شہباز شریف کے اس بیان پر پیروڈی ویڈیو بنائی ہے جو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہے۔

عمران عباس کی ویڈیو پر ان کے مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے زبردست اداکاری کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔

 

Advertisement