میرب علی نے تصویر پر تنقید کرنیوالے صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Published On 30 July,2022 02:58 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ اور گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی نے تصویر پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میرب نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انھیں پھولوں کے پاس کھڑے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر پر جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین نے میرب کی تعریف کی وہیں ارسلان نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ "صرف 3 ڈرپس کی ضرورت ہے"۔

جس کے جواب میں میرب نے صارف کو مینشن کرتے ہوئے جواب دیا کہ "تو آپ لگوالو ادھر کیوں بتارہے ہو"؟

 

Advertisement