فیروز نے بے وفائی، بلیک میلنگ، ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا: علیزے خان

فیروز نے بے وفائی، بلیک میلنگ، ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا: علیزے خان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فیروز خان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کا چار سال کا عرصہ شدید اذیت کا باعث رہا، مجھے اپنے شوہر کی جانب سے بلیک میلنگ بے وفائی، ذہنی اور جسمانی تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

علیزے سلطان خان نے مزید کہا کہ بہت غور و فکر کے بعد اس افسوسناک نتیجہ پر پہنچی ہوں کہ میں ساری زندگی اس خوف میں نہیں گزار سکتی جس میں میرے بچوں کے مستقبل کو خطرہ ہو، میں نہیں چاہتی کہ وہ زہریلے، غیر صحت بخش اور تشدد والے گھر میں پرورش پائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا ڈر تھا کہ میرے بچے کی زندگی اور ذہنی نشوونما پر ایسا اثر پڑے جس سے اس کا سوچنے اور زندگی کا نقطہ نظر منفی ہوجائے، اس طرح کا ماحول بچوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور میں اپنے بچے کو ایسے تشدد پسند ماحول سے نکالنا پسند کروں گی۔

اداکار فیروز خان کی اہلیہ نے کہا کہ کوئی زخم اتنا گہرا نہیں ہوتا کہ بھر نہ سکے اور کوئی داغ اتنا شرمناک نہیں ہوتا کہ کسی کی حفاظت کی خاطر چھپایا جائے۔