اداکارہ حنا آفریدی کی ڈھولکی کی تصاویر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

Published On 14 January,2026 09:04 am

لاہور: (ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی کی ڈھولکی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

حنا آفریدی کی ڈھولکی کی تقریب گزشتہ رات منعقد ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، تقریب میں مخصوص اداکاروں کو بھی دعوت دی گئی، اس موقع پر حنا آفریدی نے سبز رنگ کا نہایت خوبصورت لباس زیب تن کیا جس پر ہلکے سنہری دھاگے سے نفیس کڑھائی کی گئی تھی، اداکارہ کا میک اپ ان کے بھائی شعیب خان نے کیا جو شوبز انڈسٹری کے معروف میک اپ آرٹسٹ ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں حنا آفریدی اور ان کے دوستوں کو ڈھولکی کی تقریب میں ڈانس کرتے اور خوب ہلہ گلا کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس نے مداحوں کی خوب توجہ سمیٹ لی ہے۔

واضح رہے کہ حنا آفریدی کی شادی کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر سے ہورہی ہے جبکہ اداکارہ نے گزشتہ سال منگنی کا اعلان کیا تھا۔