لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر سے شادی اور طلاق کی پیشگوئی سامنے آنے کے بعد اپنے منفرد طنزیہ انداز میں ردِ عمل دیا، جسے مداح ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔
حالیہ دنوں میں ہانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مقامی ٹی وی چینل کی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک نجومی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں پیشگوئی کررہی تھی، ویڈیو میں نجومی نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ کے زائچے اور نجومی علامات کے مطابق انہیں 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا حالانکہ اداکارہ اس وقت تک غیر شادی شدہ ہیں۔
ہانیہ نے ویڈیو پر اپنی مزاحیہ اور طنزیہ رائے دیتے ہوئے لکھا ’عجیب! پہلے شادی تو ہونے دو‘ ان کا یہ جواب فوری طور پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے اپنے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا، کچھ مداحوں نے سوال اٹھایا: ’شادی سے پہلے طلاق کیسے ہو سکتی ہے؟‘ دوسرے نے مذاق میں کہا ’تو آپ نے چپکے سے شادی کرلی اور ہمیں بتایا بھی نہیں؟‘
اس واقعے سے قبل گزشتہ سال کے آخر میں یہ افواہیں بھی سامنے آئی تھیں کہ ہانیہ عامر اور ان کے سابق بوائے فرینڈ گلوکار عاصم اظہر ممکنہ طور پر دوبارہ قریب آ گئے ہیں اور شادی کے ارادے رکھتے ہیں مگر دونوں کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔



