لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں تاہم حالیہ دنوں میں ان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک فیسٹیو لک سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی۔
حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک ریِل شیئر کی، جس میں وہ ایک نفیس فیسٹیو لک میں ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں، ویڈیو میں اداکارہ ہلکے پیسٹل موو رنگ کے فرنٹ اوپن انارکلی سٹائل لباس میں جلوہ گر ہیں جس کے باڈی حصے پر سلور ایمبرائیڈری اور باریک سیکوئن ورک نمایاں ہے، لباس کے ساتھ میچنگ ڈوپٹہ اور خوبصورت جیولری نے ان کے انداز کو مزید نکھارا۔
اس ریِل کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کیا کہ شگفتہ اعجاز نے اپنے بھائی کے انتقال کے فوراً بعد اس نوعیت کی ویڈیو کیوں شیئر کی۔
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب تک اپنی والدہ کے غم سے باہر نہیں نکل سکے جبکہ شگفتہ اعجاز کے شوہر کے انتقال کو صرف ایک سال اور بھائی کے انتقال کو چند ماہ ہی گزرے ہیں مگر بظاہر ان پر اس کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔
ایک اور صارف نے عمر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بطور سینئر سٹیزن انہیں اپنی عمر کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے، بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ ان کے لیے پیسہ ہی سب کچھ ہے جبکہ ایک تبصرے میں انہیں سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، چند صارفین نے یہاں تک مشورہ دیا کہ انہیں ایسی سرگرمیوں کے بجائے عمرہ کرنا چاہیے۔



