ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر کے مطالبے کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے فیملی کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ دیکھی ہے۔
مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گرش گوتم نے کنگ خان کو چلنج دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے یہ فلم اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ مل کر دیکھ لی تو ہم مان جائیں گے کہ اس فلم میں کچھ غلط نہیں ہے۔
گرش گوتم کا کہنا تھا کہ زعفرانی رنگ کے کپڑے ہماری قوم کے فخر کا نشان ہیں، ان کی توہین نہیں کرنی چاہئے۔
شاہ رخ خان نے اپنی فیملی کیلئے فلم ’پٹھان‘ کی ایک خاص اسکریننگ کی جہاں ان کے تینوں بچے فلم کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم ’’ پٹھان ‘‘ کو ریلیز کی اجازت مل گئی
’پٹھان‘ کو اپنے پہلے گانے کی ریلیز کے ساتھ شدید تنازعہ کا سامنا ہے، گانے میں دیپیکا پڈوکون کے نیم برہنہ زعفرانی لباس پر ہندو قوم پرستوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی۔
واضع رہے کہ فلم 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی اور اس میں شاہ رخ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہام بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔