'پٹھان' کو پروموشن مہم کی ضرورت نہیں، سدھارتھ آنند

'پٹھان' کو پروموشن مہم کی ضرورت نہیں، سدھارتھ آنند

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے اپنے انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ فلم کی پروموشن سرگرمیاں پٹھان کی ریلیز کے بعد شروع کی جائیں گی۔

سدھارتھ آنند نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی چار برس بعد سینما میں واپسی ہورہی ہے، اور وہ چار برسوں میں بہت کم عوام کے سامنے آئیں ہیں اسی لئے مداحوں میں ان کو دیکھنے کی طلب بہت زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر کا چیلنج، شاہ رخ خان نے بیٹی کے ہمراہ فلم  پٹھان  دیکھ لی

فلموں کے ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش کے مطابق شاہ رخ اور دیپیکا کی فلم کو پروموشن مہم کی اس لئے ضرورت نہیں ہے کہ انہوں نے یہ کام اپنے گانوں اور ٹریلر کے ذریعے بخوبی کردیا ہے۔