کراچی: (ویب ڈیسک) پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شوبز اداکارہ مایا علی نے ردِعمل دے دیا۔
پاکستانی خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پیٹرول میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ ’مسٹر شہباز شریف ایک ہی بار جان لے لو۔‘
یاد رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جو کہ عوام کیلئے مشکلات اور شدید مہنگائی کا سبب بن رہی ہے۔