'اُٹھو پاکستانیو اُٹھو' راکھی ساونت بھی عمران خان کی حمایت میں بول پڑیں

Published On 12 May,2023 06:08 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت بھی سابق وزیرِاعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے بھی پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں، اداکارہ نے اپنے ٹِک ٹاک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اُٹھو پاکستانیوں جاؤ، عمران خان کا ساتھ دو، اگر ہمارے ملک میں ایسا ہوا ہوتا تو ہم ان کی حمایت میں باہر نکل آتے۔

@rakhisawantofficial @يوسف @Hasta la vista @S Hassan @File_closed @Supa-Dupa @Kareem_afghani @sabziwala @Amjad Khan akkhan @laddii lubana @Falcon_Eye @Lucky Singh @Huda Najmi @QUEENBEEOFFICIAL @Saima H Rajput  @Nutter is back @Mufasaa @Heer @Mubashartariq original sound - Rakhi Sawant Official

 

راکھی ساونت کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس کو اب تک لاکھوں بھارتی لائیک کرچکے ہیں، ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کئی بھارتیوں نے راکھی کی حمایت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کئی ملکی و غیر ملکی مشہور شخصیات کی جانب سے حمایت حاصل ہے اور عوام بھی ان کی شخصیت کے گرویدہ ہیں۔

Advertisement