کانز فلم فیسٹیول میں سارا خان کے مشرقی لباس اور اروشی کی جیولری کے چرچے

کانز فلم فیسٹیول میں سارا خان کے مشرقی لباس اور اروشی کی جیولری کے چرچے

فلمی میلے میں سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان نے پہلی مرتبہ شرکت کی اور ایک روایتی مشرقی لڑکی کے روپ میں دکھائی دیں، ریڈ کارپٹ لک میں سارہ نے پیسٹل رنگ کا لباس زیب تن کیا، یہ لباس بھارتی ڈیزائینر ابو جانی سندیپ کھوسلہ نے ڈیزائن کیا،جبکہ اس لک میں مشرقی انداز کو مزید نکھارنے کے لیے ساڑھی آرٹسٹ ڈولی جین نےدوپٹہ لک دی۔

دوسری جانب بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روتیلا کو سوشل میڈیا سینسیشن کے طور پر جانا چاہتا ہے، اروشی نے دوسری مرتبہ کانز فلمی میلے میں شرکت کی، ریڈ کارپٹ پر اروشی جب جلوہ گر ہوئیں، توان کی پہنی جانی والی جیولری توجہ کا مرکز بنی۔

بھارتی ماڈل کا نیکلیس اس لحاظ سے منفرد دکھائی دیا کہ اس پر دو چپکلی یا مگرمچھ نما اشکال بنی ہوئی دکھائی دی، اروشی نے کانوں میں جو بالیاں پہنی اس میں بھی انہی اشکال کے انداز کے ڈیزائین آویزاں تھے، اروشی نے جرمن برانڈ Sima Couture کا شاکنگ پنک گاؤن زیب تن کیا۔