آڈیو لیک ٹرینڈ بارے اداکار نعمان اعجاز کی دلچسپ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Published On 18 May,2023 02:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی آڈیو لیک ٹرینڈ سے متعلق مزاح سے بھرپور پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

کال ریکارڈنگ اور آڈیو لیک سے متعلق خبریں آج کل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں، اداکار نعمان اعجاز نے بھی اس ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے جسے پڑھ کر صارفین ہنسنے اور نعمان اعجاز کو داد دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تصویر شیئر کی جس کی کیپشن میں لکھا ہے کہ  آپ پر لازم ہے کہ جب آپ کسی کو فون کریں تو دو بار سلام کریں، پہلا سلام اسے جسے آپ نے فون کیا ہے اور دوسرا سلام اسے جو آپ کی بات ریکارڈ کر رہا ہے، اسے کہتے ہیں باتمیز۔ 

نعمان اعجاز کی مزاح سے بھرپور پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Advertisement