سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی 2‘ میں میزبانی کے فرائض انجام دینگے

سلمان خان ’بگ باس او ٹی ٹی 2‘ میں میزبانی کے فرائض انجام دینگے

’بگ باس او ٹی ٹی‘ سیزن ون کی میزبانی کرن جوہر نے کی تھی جس میں دیویا اگروال کامیاب ہوئی تھیں، اب خبر سامنے آئی ہے کہ سلمان خان سیزن ٹو کی شوٹنگ ریپر سنگر ’رفتار‘ کے ساتھ کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے کچھ دن قبل دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان نے نئے سیزن کیلئے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے، شو آرگنائزر جلد اداکار کے ساتھ ایک پرومو ویڈیو میں باضابطہ اعلان کرنے والے ہیں۔

بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن میں سلمان خان گلوکار ’رفتار‘ کے ساتھ ہوں گے اور اس کی پرومو ویڈیو چند دن میں شیئر کر دی جائے گی۔

نئے سیزن کا دورانیہ پہلے سیزن سے کم ہوگا اور یہ شو 6 ہفتوں تک چلے گا جبکہ پروگرام کیلئے 10 سیلبرٹیز کو فائنل کیا جائے گا۔

’بگ باس او ٹی ٹی 2‘ کو رواں برس جون کے دوسرے ہفتے لانچ کیا جائے گا جبکہ ’بگ باس 17‘ کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔