نگران پنجاب حکومت کا اداکار راشد محمود کی فوری مالی معاونت کا فیصلہ

نگران پنجاب حکومت کا اداکار راشد محمود کی فوری مالی معاونت کا فیصلہ

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت راشد محمود کے علاج معالجے کے انتظامات کرے گا، راشد محمود کی اداکاری اور صدا کاری قوم کا عظیم اثاثہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم راشد محمود کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے، فن اداکاری سے وابستہ لوگوں میں راشد محمود ایک استاد کا درجہ رکھتے ہیں، اللہ سینئر اداکار راشد محمود کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔