فلم سٹار میرا نے بالی ووڈ کنگ سے ملاقاتوں کا احوال بتا دیا

Published On 18 September,2023 12:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم سٹار میرا نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملاقاتوں کا احوال بیان کر دیا۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی، شو کے دوران انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات بارے بھی بات کی۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان سے کئی مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں، ہر ملاقات بہت اچھی رہی، وہ ایک شاندار آدمی ہیں۔

میرا نے بتایا کہ شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات اداکار ابھیشک بچن کی سالگرہ پر اور دوسری ملاقات دلیپ کمار صاحب کے گھر کھانے کی دعوت پر ہوئی، شاہ رخ سے دبئی میں بھی ملاقات ہوئی اور ہر بار ان سے ملاقات کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں سونامی کے متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے بھارت گئی تھی، اداکار سنجے دت نے خود فون کرکے شوز کرنے کو کہا، دلیپ کمار صاحب نے گھر پر دعوت کی اور مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔