نیمل خاور کی ٹوکیو کے ساحل پر سیر و تفریح، تصاویر وائرل

Published On 19 September,2023 01:49 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیمل خاور نے ٹوکیو کے ساحل سمندر اور دیگر دلکش مقامات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصاویر جاری کردیں۔

نیمل خاور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی دلکش و حسین اداکارہ کہلائی جاتی ہیں اور انکی خوبصورتی کے گن ناصرف مرد حضرات بلکہ خواتین بھی گاتی دکھتی ہیں۔

ان دنوں نیمل اپنی بہن فضا خاور اور والدہ کے ہمراہ ٹوکیو کی سیر کو گئی ہوئی ہیں اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اس ٹرپ کی تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

نیمل کے علاوہ ان کی بہن فضا بھی اس بیرون ملک سفر کی یادگار تصاویر انسٹاگرام پر جاری کرتی نظر آرہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نیمل خاور نے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ٹوکیو کے ساحل پر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔