بھارت نے دھاندلی کر کے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکلوایا: حریم شاہ

Published On 12 November,2023 03:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے دھاندلی کے ذریعے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکلوایا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی اور پھر میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد جہاں شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے وہیں ٹک ٹاکر حریم شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر حریم شاہ نے پوسٹ جاری کی جس پر  شرم کرو بی سی سی آئی  واضح طور پر لکھا دیکھا جا سکتا ہے۔

حریم نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "غیر صحت بخش خوراک، دھاندلی سے بھرپور امپائرنگ اور انتہا پسند ہجوم، اس طرح بھارت نے پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالا"۔

ٹک ٹاکر نے پوسٹ میں آئی سی سی کو ٹیگ کر کے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری درخواست ہے کہ مستقبل میں بھارت سے کسی بھی میگا ایونٹ کی میزبانی نہ کروائی جائے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان ایونٹ میں حصہ نہیں لے گا۔