آرٹس کونسل اور جاپانی قونصل خانے کے اشتراک سے جاپان فیسٹ 2023ء کا انعقاد

Published On 15 November,2023 07:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان اور جاپانی قونصل خانے کے اشتراک سے جاپان فیسٹ 2023ء کا انعقاد ہوا جس میں جاپان کے ثقافتی رنگوں کو نمایاں کیا گیا۔

جاپان فیسٹ 2023ء میں جاپان کی ثقافت کی عکاسی کرتے مختلف سٹالز شرکا کی توجہ کا مرکز بن گئے، جاپانی تکنیک ایکیبانا اور بونسائی پودوں کے سٹالز پر شہریوں کا رش لگا رہا جبکہ مختلف جاپانی گیمز میں بھی نوجوانوں نے خصوصی دلچسپی لی۔

فیسٹیول میں جوڈو کراٹے کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، مختلف کامک کرداروں کاروپ دھارے ہوئے فنکار شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، فیسٹیول کا اختتام پاک جاپان فیوژن میوزیکل کنسرٹ پر ہوگا۔