ایل سلواڈور: (فہیم حیدر) عالمی مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کرنے والی پاکستان کی ماڈل ایریکا رابن کی کیٹ واک نے پردیس میں دیسی رنگ بکھیر دیئے۔
ایریکا رابن پردیس میں دیسی رنگ بکھیر کر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
وسطی امریکی ریاست ایل سلواڈور میں منعقدہ عالمی مقابلہ حسن میں شریک 25 سالہ پاکستانی ماڈل ایریکا رابن نے ساتھی امیدواروں کو پیچھے چھوڑ کر ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ہے۔
مس یونیورس کے مقابلے کے مختلف حصوں میں ایریکا رابن نے روایتی و ثقافتی ملبوسات کو جدت کا رنگ دے کر زیب تن کیا۔
ایک مقابلے میں قومی پرچم میں موجود اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والے سفید رنگ کا انتخاب کیا اور سفید موتیوں اور ستاروں سے جھلملاتا خوبصورت سلور گاؤن پہنا جس نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔