کیرالہ: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف ملیالم اداکار ونود تھامس کی لاش ہوٹل پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ ملیالم اداکار ونود تھامس ریاست کیرالہ کے ایک ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے، اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیرالہ کے ہوٹل کی انتظامیہ نے دیکھا کہ پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں ایک شخص کافی دیر سے موجود ہے، وہ شخص نہ گاڑی سے باہر آرہا ہے اور نہ ہی گاڑی میں کوئی حرکت ہورہی ہے۔
ہوٹل انتظامیہ نے مقامی پولیس کو اطلاع دی، جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اُنہوں نے دیکھا گاڑی میں کوئی عام شخص نہیں بلکہ ملیالم اداکار ونود تھامس ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اداکار کا معائنہ کرنے کے بعد اُنہیں مردہ قرار دے دیا۔