فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر کام کے کئی مواقع کھوئے: دنانیر کا انکشاف

فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر کام کے کئی مواقع کھوئے: دنانیر کا انکشاف

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ دنانیر نے ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے میرے کام کے کئی مواقع ضائع ہوئے ہیں اور مجھے اس بات پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

ایک اور انسٹاگرام سٹوری پر اداکارہ نے روتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ روزانہ صبح جاگتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ سب ٹھیک ہوجائے گا، لیکن لاشوں کو دیکھ کر یہ سب کیسے ٹھیک ہوگا؟۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "والدین اپنے مردہ بچوں کو بازوؤں میں پکڑے ہوئے ہیں؟ یہ سب دیکھ کر کیسے ٹھیک ہوگا؟ ایسا نہیں ہوتا، اور ایسا نہیں ہونا چاہیے"۔