رشمیکا اور کترینہ کے بعد عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل

Published On 27 November,2023 12:37 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) بالی ووڈ سیلیبرٹیز رشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور کاجول کے بعد عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو بھی وائرل ہو گئی۔

عالیہ کے ایڈیٹڈ شدہ چہرے کے ساتھ ایک ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِگردش ہے جس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پرخدشات کو جنم دیا ہے۔

ویڈیو میں عالیہ بھٹ کا چہرہ ایک دوسری خاتون پر ایڈٹ کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلے رنگ کے فلورل کورڈ سیٹ میں ملبوس لڑکی کے جسم پرعالیہ کا چہرہ ایڈٹ کیا گیا ہے جو کیمرے کے سامنے کچھ اشارے کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے اداکارہ کاجول کی ایک ایڈیٹڈ ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، اصل کلپ میں انفلوئنسر روزی برین تھیں جنہوں نے گیٹ ریڈی ود می ٹرینڈ کے حصے کے طور پر ٹک ٹاک پر کلپ شیئر کیا تھا، ڈیپ فیک میں برین کے چہرے کی جگہ کاجول کا چہرہ دکھایا گیا تھا۔