مہوش حیات ہنی سنگھ کے گانے میں جلوہ گر ہونے کو تیار

مہوش حیات ہنی سنگھ کے گانے میں جلوہ گر ہونے کو تیار

مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ہنی سنگھ کے ساتھ اپنی تصویر شیئئر کی جس میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ دیسی کلاکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کیا ہے، وہ جلد ہی ان کے نئے گانے میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

مہوش حیات نے پوسٹ میں ہنی سنگھ کے گانے کو کلر قرار دیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ کلر نامی گانے میں جلوے بکھیریں گی۔

اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد پاکستانی اور بھارتی شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں انہیں مبارک باد پیش کی وہیں لکھا کہ ان سب کو گانے کا انتظار رہے گا۔