’ کہا سُنا معاف‘ ندا یاسر حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

Published On 08 June,2024 04:24 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

نجی ٹیلی ویژن کے مارننگ شو کی ہوسٹ ندا یاسر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گی۔

 ندا یاسر نے عبایا پہنے اپنی چند تصویریں شیئر کی ہیں اور اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دعاؤں میں یاد رکھیے گا، حج کے لیے جا رہی ہوں، کہا سنا معاف ‘۔

میزبان ندا یاسر نے گزشتہ روز اپنا مارننگ شو بھی عبائے میں کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ آج رات کی فلائٹ سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہی ہیں۔