ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی کے باس لیڈی لک نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔
اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پینٹ سوٹ زیب تن کیے اپنی تصاویر جاری کیں جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
سیاہ رنگ کے پینٹ سوٹ میں ملبوس اداکارہ کا لک چیخ چیخ کر باس لیڈی وائبز دے رہا ہے، معروف ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ پھولوں کے پیٹرن اور ان پر موجود نفیس کامدانی والا ڈریس اداکارہ نے گولڈن زیورات کے ساتھ پہنا۔
سوناکشی نے سیاہ اور نیلے رنگ کے امتزاج والے کیٹ آئی لائنر اور گلابی رنگ کی لپ سٹک کیساتھ اپنی دلکشی میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے لک کو مکمل کیا۔