لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی جانب سے بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ کے لیے بنائی گئی متنازعہ ویب سیریز ’برزخ‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔
ویب سیریز کو پروڈیوس کرنے والی سٹریمنگ ویب سائٹ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ’برزخ‘ کو 9 اگست کو یوٹیوب سے ہٹا دیا جائے گا، زی زندگی کے پاکستان میں دیکھے جانے والے یوٹیوب چینل سے ’برزخ‘ کی تمام 6 ہی قسطیں 9 اور 10 اگست کی درمیانی شب ڈیلیٹ کی گئیں۔
’برزخ‘ کی تمام قسطیں ریلیز ہونے کے تین دن بعد تک یوٹیوب پر موجود تھیں اور شائقین نے ویب سیریز کی تمام قسطوں کو دیکھ لیا تھا۔
واضح رہے ویب سیریز کی پہلی قسط 19 جولائی جب کہ چھٹی اور آخری قسط 6 اگست کو ریلیز کی گئی تھی۔