ماورا حسین اور امیر گیلانی کی رواں ماہ میں شادی کی خبریں زیر گردش

Published On 05 February,2025 05:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی پسندیدہ جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کو 2020 میں آن ائیر ہونے والے ڈرامے ثبات اور پھر 2023 کے ڈرامے نیم میں بےحد پسند کیا گیا تھا۔

یہ جوڑی صرف آن اسکرین ہی نہیں بلکہ آف اسکرین بھی اکثر و بیشتر تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتی ہے، ان دونوں نے غیر ملکی جامعات سے وکالت کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے اور دونوں کلاس فیلوز بھی رہ چکے ہیں۔

ان کے مداح طویل عرصے سے اس آن اسکرین جوڑی کو آف اسکرین بھی حقیقی جوڑی کے طور پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں، تاہم اب لگتا ہے کہ شاید مداحوں کی یہ خواہش جلد پوری ہو جائے گی۔

شوبز کی خبروں پر خاص نظر رکھنے والے میڈیا پرسن نے ماورا اور امیر کی شادی رواں ماہ فروری میں ہونے کی تصدیق کی ہے، انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز لاہور اور اسلام آباد میں ہوچکا ہے۔

البتہ ان دونوں فنکاروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔