پشتو کے لیجنڈ مزاحیہ اداکار حیات خان المعروف میراوس انتقال کر گئے

Published On 03 April,2025 07:56 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشتو کے لیجنڈ مزاحیہ اداکار حیات خان المعروف میراوس انتقال کر گئے۔

میراوس نے پشتو مزاح، پیروڈی، شاعری اور گلوکاری کی دنیا میں تین نسلوں تک حکمرانی کی، میراوس طویل عرصے سے شوگر کی بیماری کے باعث علیل تھے۔

میراوس نے 80 کی دہائی میں ریڈیو کی دنیا سے اپنے فن کا آغاز کیا، میراوس نے 8 سو کیسٹس ریکارڈ کیں، سیکڑوں شوز کے روح رواں اور دیسی لطیفوں کی کتاب لکھی۔

مرحوم میراویس خان کو مقبول مزاحیہ اداکاری پر حکومت پاکستان نے پرائیڈآف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔