اپنا سٹنٹ ہمیشہ خود کیا، ریٹائرمنٹ تک ایسا خود ہی کروں گا ، جیکی چن

اپنا سٹنٹ ہمیشہ خود کیا، ریٹائرمنٹ تک ایسا خود ہی کروں گا ، جیکی چن

71 سالہ سینیئر اداکار نے اپنی فلم کی عالمی پروموشن کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا سٹنٹ خود کیا اور آئندہ بھی خود ہی کروں گا اور سچی بات تو یہ ہے کہ جب ایک چیز آپ 64 برس تک کریں تو مزید جسمانی تیاری کی کوئی ضرورت نہیں، سب کچھ آپ کے دل اور روح میں ہوتی ہے۔

جیکی چن اپنی آئندہ آنے والی فلم دی کراٹے کڈ: لیجنڈز کی چھٹی قسط میں مسٹر ہان کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ جیکی چن ایک طویل عرصے سے دنیا بھر کے فلم بینوں کےلیے متعدد ہٹ ایکشن فلمیں کرچکے ہیں۔ جن کراٹے کڈ فرنچائز شامل ہے۔