واشنگٹن :(ویب ڈیسک) پاپ میوزک کی عالمی سٹار ٹیلر سوئفٹ اپنی شادی سے قبل سہیلیوں کے ساتھ سیر و تفریح کی تیاریوں میں مصروف ہو گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ان کی قریبی سہیلیاں کم از کم تین سے چار خصوصی بیچلوریٹ ٹرپس کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ان ٹرپس کے لیے ٹیلر سوئفٹ کی پسندیدہ جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں نیویارک، نیشویل، اٹلی اور بہاماز شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان تقریبات کا مقصد شادی سے پہلے کے مہینوں کو خوشگوار، پُرسکون اور یادگار بنانا ہے، سوئفٹ اور ان کی دوستیں مختلف ویک اینڈز اکٹھے گزار کر ناصرف تفریح کریں گی بلکہ خوبصورت مقامات پر بیٹھ کر شادی کی پلاننگ بھی کریں گی۔
ان عالمی بیچلوریٹ تقریبات کی میزبانی خود ٹیلر سوئفٹ کریں گی جبکہ ان کی ممکنہ برائیڈل پارٹی میں سیلینا گومز اور جی جی حدید کے ساتھ ساتھ ٹریوس کیلسی کی والدہ ڈونا کیلسی بھی شامل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے یہ تمام لوگ باقاعدگی سے فون کالز، میسجز، فیس ٹائم اور زوم کے ذریعے رابطے میں ہیں تاکہ ٹیلر اور ٹریوس کیلسی کی شادی کو منفرد اور یادگار بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبالر ٹریوس کیلسی کی منگنی رواں سال اگست میں ہوئی تھی اور دونوں گزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔



