لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر صارفین جوڑے کو بھرپور مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نواز رہے ہیں۔
آمنہ یوسف، جنہوں نے حمزہ سہیل اور سحر خان کے ساتھ اپنے ڈرامے سے ڈیبیو کیا تھا، ناظرین کی جانب سے اپنے کردار کی بہترین پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب اپنی نجی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر چکی ہیں۔
اداکارہ نے اپنی بات پکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس خاص موقع پر ان کے قریبی لوگ ان کے ساتھ موجود تھے، آمنہ یوسف نے رسم کے دوران گلابی رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا تاہم انہوں نے دولہے کا چہرہ ظاہر نہیں کیا۔
مداحوں کی بڑی تعداد آمنہ یوسف کو اس نئے سفر کی مبارکباد دے رہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔



