خلاصہ
- کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ نئی دلہنیں مہنگے لباس خریدنے کے بجائے سونے کے زیورات پر سرمایہ کاری کریں۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ لائبہ خان نے مستقبل کی دلہنوں کو مشورہ دیا اور بتایا کہ انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دلہنوں کو مہنگے کپڑے نہیں خریدنا چاہیے، دلہنیں انہیں کرائے پر لے سکتی ہیں کیونکہ وہ لباس صرف ایک بار پہنا جاتا ہے تو اس پر اتنا پیسہ کیوں خرچ کریں۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ نئی دلہنوں کو سونے کے زیورات میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جو مستقبل میں قیمتی اثاثہ ثابت ہوتی ہے۔
اداکارہ نے شادی کے اپنے آئیڈیا اور فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی شادی کا شوق تھا لیکن جب آپ بڑے ہوتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ شادی ایک ذمہ داری ہے اور اس کے بعد
زندگی بدل جاتی ہے، اس لیے آپ کو اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا ذہن شادی کے خیال سے مطابقت نہیں رکھتا تو آپ کو اس کے لیے نہیں جانا چاہیے۔ آپ کو اس قابل ہونا چاہیے کہ شادی کے بعد کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا سکیں۔
لائبہ خان نے مزید کہا کہ میں کافی عرصے سے شادی کے بارے میں سوچ رہی تھی اور جب محسوس کیا کہ یہ صحیح وقت ہے تو گھر والوں سے بات کی اور شادی کرلی۔