تامل اداکار روی موہن نے فلمی دنیا سے وقفے کا فیصلہ واپس لے لیا

تامل اداکار روی موہن نے فلمی دنیا سے وقفے کا فیصلہ واپس لے لیا

اپنی اہلیہ آرتی روی سے علیحدگی اور اس کے بعد گلوکارہ وہیلر کینیشا فرانسس کے ساتھ بریک اپ کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے روی موہن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہوں نے وہ فلمی دنیا سے وقفے کا فصلہ جذبات میں بہہ کر کیا تھا۔

اداکار نے اپنے مداحوں سمیت فلمی برادری سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب خود کو سنیما سے دور نہیں رکھیں گے، اپنی آدھی زندگی سنیما کو دی ہے اور اپنے پچھلے اعلان سے مداحوں کا دل دکھانے پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سال 46 برس کا ہو رہا ہوں، اگر اس کا آدھا کریں تو 23 سال بنتے ہیں، یعنی میری آدھی زندگی سنیما میں گزری ہے، یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ میری ایک چھوٹی سی غلطی نے آپ سب کو اتنا دکھ پہنچایا۔

روی موہن کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری کے لوگوں کی طرف سے ملنے والی حمایت کے بعد انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کی۔