شاہ رخ خان صرف بڑے سٹار ہیں، اداکار نہیں: فردوس جمال

شاہ رخ خان صرف بڑے سٹار ہیں، اداکار نہیں: فردوس جمال

حال ہی میں اداکار فردوس جمال نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف فنکاروں اور ان کی فنی صلاحیتوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے مداح ہیں لیکن شاہ رخ خان کا دلیپ کمار سے موازنہ درست نہیں، دلیپ کمار ایک منفرد اور عظیم اداکار تھے جبکہ شاہ رخ خان اس معیار کی اداکاری پیش نہیں کر سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی ادائیگی، تلفظ اور اندازِ گفتگو میں وہ پختگی نظر نہیں آتی جو ایک عظیم اداکار کی پہچان ہوتی ہے، شاہ رخ خان ایک غیر معمولی شہرت رکھنے والے سپر سٹار ضرور ہیں، لیکن بطور اداکار ان کا مقام اتنا بلند نہیں جتنا ان کی مقبولیت ہے۔