ٹک ٹاکر عائشہ جٹ پر فائرنگ اور تشدد کیس، واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی

ٹک ٹاکر عائشہ جٹ پر فائرنگ اور تشدد کیس، واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی

پولیس کے مطابق عائشہ جٹ اپنی دوستوں پلوشہ، زویا اور علی کے ہمراہ کیفے میں کھانا کھانے گئی تھیں، جہاں آرڈر دینے کے دوران لڑکیوں سمیت چار ملزمان نے مبینہ طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو خواتین نے مبینہ طور پر تشدد کیا جبکہ دو ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔

واقعے کے بعد عائشہ جٹ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں تشدد، فائرنگ اور سنگین دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور مہر شیبی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور سامنے آنے والی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔