مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ثاقب چدھڑ کی حد تک تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور وہ تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ثاقب چدھڑ کی اہلیہ سمیرا نے دو روز قبل اپنا موبائل فون این سی سی آئی اے کے پاس جمع کروا دیا تھا، جسے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران مومنہ اقبال کے وکیل نے ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی، جبکہ عدالت نے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

عدالت نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔