امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا

امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا

شیرن کے کانسرٹ سے پرفارم کرتے ہوئے میکلمور نے فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے اور کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے لوگ جان لیں وہ بھلائے نہیں گئے۔

میکلمور نے اپنے گانا "Hind’s Hall" بھی پیش کیا اور سکرین پر غزہ کے مناظر، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے پیغامات دکھائے۔

80 ہزار افراد کی موجودگی میں گلے میں فلسطینی کفایہ ڈالے امریکی ریپر نے کہا کہ دنیا کا ہر شہری برابر کی آزادی کا مستحق ہے۔

امریکی رپیر نے کانسرٹ کے دوران ایران، لبنان، کیوبا اور سوڈان کو آزاد کرو کے نعرے بھی لگائے۔