دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل

دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل

نئے ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو اپنے والد دستور علی خان کی موت کی خبر ملتی ہے، جس پر وہ شدید صدمے اور غم کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم یہ جذباتی منظر ناظرین کو متاثر نہ کر سکا اور متعدد صارفین نے دانش تیمور کی اداکاری کو غیر فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منظر کو زیادہ سادہ طریقے سے بھی پیش کیا جا سکتا تھا۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ دانش تیمور کے مداح ہیں لیکن ان کی جذباتی مناظر میں اداکاری متاثر کن نہیں جبکہ ایک اور صارف کے مطابق سنجیدہ منظر دیکھ کر بھی انہیں ہنسی آگئی۔

دوسری جانب کچھ مداح اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ اس ڈرامے میں ان کا چہرہ کافی کھچا ہوا اور سخت نظر آرہا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید انہوں نے حالیہ دنوں میں بوٹوکس ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔