لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار

لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار

پولیس کے مطابق سعمیہ مبارک ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن ہیں، ملزمہ کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم وہ گاڑی سمیت فرار ہو گئیں، فرار ہونے کی کوشش کے دوران گاڑی کی ٹکر سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔

پولیس نے تعاقب کے بعد سعمیہ مبارک اور ان کی دوست کو حراست میں لے لیا، ڈیفنس بی پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔