کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین کے نعرے لگا دئیے

کولمبین گلوکارہ نے اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روندتے ہوئے آزاد فلسطین  کے نعرے لگا دئیے

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور خبروں کے مطابق، فنکارہ کے اس اقدام نے عالمی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کی آواز کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کولمبیا میں منعقدہ فیسٹیول کے دوران چیلو ہاپ نے ایسٹرل بیس کا تیار کردہ اپنا نیا گانا ’ایناٹومیا‘ پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق، گانے کی پیشکش ختم ہوتے ہی رَیپر نے اسرائیلی پرچم پر قدم رکھا اور ہسپانوی زبان میں ’پالسٹینا لیبرے‘ (آزاد فلسطین) اور ’افویرا لو کہ نو پرٹینیسے‘ (جو چیز جس کی نہیں ہے، اسے یہاں سے باہر نکالو) کے شدید نعرے لگائے۔ اس کے ذریعے انہوں نے ایک آزاد اور خودمختار فلسطین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

عوامی مظاہرے کے دوران کولمبین فنکارہ کے اس اقدام نے فلسطین کی حمایت میں جاری عالمی تحریک اور فلسطینی عوام کے حقوق کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروا دی ہے۔